jaidi 1

معروف اداکار اطہر شاہ خان جیدی طویل علالت کےبعد77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 اطہر شاہ خان طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور آج صبح کراچی میں دنیا سے کوچ کرگئے۔

جیدی کے نام سے مشہور اطہر شاہ خان ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد سے ہی میڈیا انڈسٹری میں ایک ممتاز شخصیت رہے۔انہوں نے سب سے زیادہ ہٹ ہونے والے ڈرامے جیدی کے سنگ سمیت 700 سے زائد پلے لکھے۔

مزید پڑھیں:  حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم جیدی کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے پیش کردہ مزاحیہ مشاعروں کے سلسلہ "کشت زعفران” سے مزاحیہ شاعری میں مقبولیت حاصل کی، اہلخانہ کے مطابق وہ کئی سال سے علیل تھے، نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عائزہ خان کا اپنی ڈیبیو فلم کرنے کی طرف اشارہ