نیتھن لیون

نیتھن لیون ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر

ہیڈنگلے (ویب ڈیسک) ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو دھچکہ، مایہ ناز سپنر نیتھن لیون ایشز سیریز کے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف ہوئی تھی۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لیے ٹوڈ مرفی کی شمولیت کا قوی امکان ہے، یہ امکان اس لئے بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابھی تک کینگروز سکواڈ میں کسی بھی متبادل کھلاڑی کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔
ایشز سیریز کا اگلا میچ ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔ سیریز میں آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیتھن لیون فیلڈنگ کے دوران پنڈلی میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی