آئی سی سی ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ہرارے (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو 31 رنز سے ہرا دیا، آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے 26 ویں میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.
سکاٹش الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز جوڑے جس میں مائیکل لیسک 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے.
ان کےعلاوہ کرسٹوفر نے 28، میتھیو کروس نے 38 جبکہ برینڈن میکملن نے 34 رنز بنائِے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم بہترین پرفارمنس دینے میں ناکام رہی اور 203 رنز پر پوری ٹیم سمٹ آئی۔ ریان برل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز بنائے اور ٹاپ سکورر رہے۔ سکاٹ لینڈ کی کامیابی نے زمبابوے کی ورلڈ کپ میں شرکت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان