ہیڈنگلے ٹیسٹ

ہیڈنگلے ٹیسٹ جیتنے کیلئے انگلش ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں

ہیڈنگلے(ویب ڈیسک) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش ٹیم نے پلاننگ اور ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے مارک ووڈ، کرس ووکس، معین علی کو شامل کر لیا ہے۔
پے در پے کھلاڑیوں کی انجریز سے ٹیم پر دبائو آن پڑا تھا جس کیلئے بورڈ سربراہان نے تین تبدیلیاں کیں۔ ان کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے میچ مِیں کامیابی لازمی حاصل کرنی ہے اس لئے سینئر کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ تبدیلیاں انگلش ٹیم کے کپتان بن سٹوکس کی ہیڈنگلے میں پریس کانفرنس سے قبل کر لی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ سیریز میں آسٹریلیا کو دونوں میچز جیت کر برتری حاصل ہے۔
ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، زاک کرولی، بن ڈکٹ، ہیرے بروک، جوئے روٹ، جونی بیراسٹو، بن سٹوکس (کپتان)، معین علی، کرس ووکس، اولائی رابنسن، سٹورٹ براڈ اور مارک ووڈ۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی