ورلڈ کپ کوالیفائرز

ورلڈ کپ کوالیفائرز، سکاٹ لینڈ کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست

ہرارے (ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ میچ نیدرلینڈ اورسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا گیا،سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 277 رنز بنائے جس میں برینڈن میکملن کی شاندار سنچری شامل ہے۔ جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 278 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر کے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
نیدرلینڈ کے کھلاڑی ڈی لیڈو نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے راہیں ہموار کر لیں۔ ڈی لینڈو نے 123رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا