بابر اعظم ورلڈ کپ 2023

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کیلئے تیار ہیں، بابر اعظم

لاہور(ویب ڈیسک) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا بے چینی سے انتظار ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، کوشش کریں گے کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے، فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔ ہم پُرامید ہیں، کافی ٹائم بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہورہی ہے، ٹیم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ و باؤلنگ پارٹنر شپ پر کام کیا ہے، سپن اٹیک سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ترجیح یہی ہوگی کہ ہمیں میچ جیتنا ہے، کبھی کبھی ہمیں دفاعی پوزیشن میں بھی کھیلنا ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے پی سی بی میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ بورڈ میں کون آرہا کون جارہا ہے ہمارا اس پر فوکس نہیں، ٹیم میں جہاں کچھ خامیاں ہیں انہیں دور کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی