سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاج

سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری

باجوڑ/ کاٹلنگ: سویٍڈن واقعہ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ خیبرپختونخوا بھر میں جاری ہے۔ ان مظاہروں مِیں سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید ردعمل آرہا ہے اور مظاہرین کی جانب سے ان سے تمام روابط فوری ختم کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ تحصیل خار حاجی لونگ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سویڈن حکومت کے جھنڈے نظر آتش کرلیئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سویڈن سفیر کو ملک بدر کرنے اور ان کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یورپی ممالک ایک طرف تو مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ براہ راست مسلمانوں کے شعائر کو نشانہ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ او آئی سی اس معاملے پر سامنے آکر بین الاقوامی عدالت میں آواز نہیں اٹھا رہا۔
سویڈن واقعہ کے خلاف کاٹلنگ میں جوڈیشری سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے سویڈن حکومت کے خلاف شدیدی نغرہ بازی کی۔ جوڈیشری سٹار کے شرکاء نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ قران عظیم الشان پر جان بھی قربان ہے اور قران پاک ہماری ریڈ لاٸن ہے۔
دریں اثنا چمن میں ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ہوا اور سویڈن کا جھنڈا نذر آتش کردیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے سویڈن کے ساتھ ہرقسم تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عالمی برادری کو چاہئے کہ ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق