محمد حفیظ چیف سلیکٹر

محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر پی سی بی کے عہدے کی پیشکش

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر و آل رائونڈر محمد حفیظ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر کو پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ ملنے پر ذکا اشرف کو مبارکباد بھی دی، اس موقع پر سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹرہیں، ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اور سلیم یوسف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری مل سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور ذکا اشرف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو شامل کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی