پاکستان اور بھارت ہاکی

ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

ویب ڈیسک: بھارت میں ہونے والے ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کل صبح واہگہ بارڈر کے راستے امرتسر اور پھر چنائی روانہ ہوگی۔ ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے اب تک 6 ایونٹس ہوچکے ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین تین مرتبہ اس ایونٹ کی فاتح رہ چکی ہیں، 2000ء کے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مشترکہ چمپئن قرار دیدیا گیا تھا جبکہ اس بار کوریا کی ٹیم دفاعی چمپئن ہے۔ یاد رہے کہ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو تاحال بھارتی ویزا جاری نہیں ہو سکا، میگا ایونٹ تین اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہوگا جس میں چھ ٹیمیں کوریا، جاپان، چین، ملائیشیا، پاکستان اور بھارت شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر