لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے سخت حکم کے باوجود پرویز الہی دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہورہائی کورٹ کے سخت حکم کے باوجود ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع