امریکی فوج کا غزہ یا اسرائیل بھیجنے کا کوئی امکان ہیں، کمالہ ہیرس

ویب ڈیسک: امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطعی طور پر ہمارے ایسے کوئی ارادے نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے کہ کسی خاص مدت کے لیے اسرائیل ہا غزہ میں امریکی فوجی دستوں کو اتارا جائے۔
کمالہ ہیرس نے مزید کہا کہ فلسطینی شہری حفاظت، سیکیورٹی اور حق خودارادیت کے لیے یکساں اقدامات کے حقدار ہیں جبکہ ہم بہت واضح ہیں کہ جنگی اصولوں پر ہر صورت عمل کیے جانا چاہیے، انسانی امداد کی ترسیل بھی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد