غزہ جنگ بندی

غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسماعیل ہنیہ آج مصر جائیں گے

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج مصر جائِیں گے جہاں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حماس سربراہ صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری روکنے، یرغمالیوں کی رہائی اور محاصرے کو ختم کرنے کے لیے معاہدے پر بات کریں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی امداد روکی جا سکے۔
دوسری جانب غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی صدر نے بھی جنگ بندی کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش