غزہ جنگ کے اثرات آنیوالی نسلوں پر بھی پڑیںگے، ریڈ کراس

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کےمابین جاری غزہ تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی کا بین ثبوت ہے۔
ریڈ کراس کے مطابق غزہ میں انتہاء کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر ہی نہیں دیگرآنیوالی نسلوں پر بھی پڑے گا۔
ریڈ کراس کے ذرائع کا کہا ہے کہ غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بے گھر، 60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر ملیا میٹ ہو چکا ، ہسپتال اور تعلیمی ادارے سب تباہ ہو چکے۔
ان کی جاب سے مزید وضاحت کی گئی کہ غزہ سے وہاں خے رہائیشیوں کی جبری بے دخلی سب کے سامنے ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ کراس نے غزہ کی تباہی کے بارے میں کہا کہ یہ اتنی حیران کن ہے جس کی نذیر نہیں ملتی۔
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کےمابین 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں تب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں و خواتین کی ہے جبکہ اس دوران غزہ بھر کا سارا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری