غزہ جنگ کے3ماہ مکمل،فلسطینی شہداءکی تعداد23ہزار کے قریب

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملوں میں دو صحافیوں سمیت 113 افراد شہید ہو گئے۔ ان حالیہ واقعات کے بعد فلسطینی شہداءکی تعداد 23 ہزار کے قریبپہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللہ نے خطے کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پرغزہ میں جنگ بندی کے لئے زور دیا ہے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے حملوں میں دو فلسطینی صحافیوں سمیت 113 افراد شہید ہو گئے۔ غزہ میں صحافیوں کی یونین کے مطابق فری لانس صحافی حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ثورایا کی گاڑی کو جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس کے درمیان دوران سفر نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان صحافیوں کے گروپ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے انسانی ہمدردی کے علاقوں کی رپورٹنگ کے لیے جا رہے تھے۔ ان علاقوں پر حال ہی میں اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی تھی۔
ادھراردن کے بادشاہ نے مشرق وسطیٰ کے خطے کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی پر زور دیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ میں قائم وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دیدیا ہے۔ یاد رہے کہ ان ماہ کی جنگ میں مجموعی طور پر فلسطینی شہداءکی تعداد 23 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جس میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان