پی ٹی آئی میں ٹکٹّوں کی تقسیم کے حوالے سے نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

ویب ڈیسک: بیرونی مشکلات کے بعد اب پی ٹی آئی اندرونی مسائل کا بھی شکار ہو گئی ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے سے پہلے ٹکٹوں کی تقسیم پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت کا ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا انصاف لائرز فورم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، انہوں نے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اس موڑ پر انصاف لائرز فورم کر نظر انداز کرنا درست نہیں۔
پی ٹی آئِی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تو امیدواروں کی لسٹ فائنل نہیں ہوئی، اس لئے اعتراض درست نہیں، بانی پی ٹی آئِی معاملات دیکھ رہے ہیں، کسی کو مایوسی نہیں ہوگی۔
شیر افضل مروت کے ساتھی سعود شاہ روغاعی نے انکشاف کیا کہ چار چار کروڑکا ٹکٹ بیچا جا رہا ہے، 9 مئی کے بعد پارٹی کو میں نے اور شیرافضل مروت نے بچایا۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا