اسرائیلی فوج کی رفح اور البریج کیمپوں پر بمباری، 165 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے قتل عام سے کوئی نہ روک سکا، صیہونی فوج نے ایک بار پھر رفح اور البریج کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر بمباری کردی۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی افواج نے ہسپتالوں کے اطراف میں بھی گولے برسائے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ اسرائیلی فوج کی جارھیت کے باعث شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 62 ہزار 400 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کو تنازع کا حل قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بمباری اور شیلنگ کے علاوہ خوراک اور صاف پانی نہ ملنے کے باعث بھی فلسطینی شہری جان گنوا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 165فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد