پارلیمنٹ پر دھاوا

یرغمال اسرائیلیوں کے لواحقین کا پارلیمنٹ پر دھاوا

ویب ڈیسک : غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمنٹ پر اجلاس کے دوران دھاوا بول دیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے لواحقین نے یروشلم میں پارلیمانی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس پر دھاوا بول دیا اور قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انکے پیاروں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کریں۔
مظاہرین سکیورٹی حصار توڑ کر پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود کمیٹی میٹنگ روم میں داخل ہوئے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
لواحقین نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حماس کے ساتھ معاہدے سے مسلسل انکار کی ضد پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور وہاں چیخ و پکار کرتے ہوئے کہا کہ ’تم سب ابھی اسی وقت اپنی کرسیوں سے اٹھ جاﺅ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپ یہاں نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے بچے وہاں مر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے دوران اغوا کیے گئے 130 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، نومبر کے آخر میں چھ روزہ جنگ بندی کے دوران حماس نے 100 سے زائد یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :سیلابی ریلے میں 2بچے بہہ گئے ،ایک کی نعش ملی گئی