غزہ جنگ میں اسرائیلیو ں‌کو بڑا نقصان، ایک ہی دن 24 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک:اسرائیل فوج کے ترجمان کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
قبل ازیں آئی ڈی ایف نے جنوبی غزہ میں حماس کے اس حملے کی 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، تاہم اب یہ تعداد برتھ کر 21 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف نے جنوبی غزہ لڑائی میں ہلاک ہونے والے 10 اسرائیلی فوجی کے نام بتائے ہیں۔جن میں متان لازار، ایلکانہ یہودا سیفیز، حدد کپیلوک، یوو لیوی، یوول لوپیز، نکولس برجر، آرمری کور، رافیل الیاس موشیوف، سائڈرک گیرین، بارک ہیم بن ولید شامل ہیں۔ ان سب کی عمر جالیس سال کے اندد ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ’زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ سے چلنے والے دستی بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔‘
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے تقریباً 70 فیصد خواتین، بچے اور نوعمر ہیں جبکہ لگ بھگ 63 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
غزہ کی پٹی کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے جب کہ اسرائیلی حملوں کے سبب 20 لاکھ فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
اس وقت فلسطین میں موجود لاکھوں افراد کو خوراک، پانی اور بنیاد ضرورت کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی