پاکستان آئی ایم ایف کا ڈو مور مطالبہ پورا کرنے کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک: نگراں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو ملک سے کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی کرادی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو حکومت کی جانب سے نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے ایم ای ایف پی اور لیٹر آف انٹنٹ کی کاپی کے مطابق حکومت نے کرپشن، رشوت ستانی اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے جامع اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں شفاف بنایا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک رپورٹ شائع کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے