انڈوں کی ٹکیاں

مزیدار انڈوں کی ٹکیان بنانے کاطریقہ
اشیا ووزن:
میدہ آدھ پاﺅ، چینی حسب ضرورت ، انڈے چار عدد، چھوٹی الائچی آٹھ عدد، گلاب یا عرق کیوڑہ تھوڑا سا، دودھ آدھ پاﺅ، گھی حسب ضرورت۔
ترکیب:
انڈوں کو کسی کھلے منہ کے برتن میں توڑ لیں۔ چمچہ سے ان کو اتنا پھینٹیں کہ جھاگ اٹھنے لگے۔ دودھ میں میدے کو گھول لیں اورخوب اچھی طرح ملا کر انڈوں میں ڈال دیں۔ چینی اور الائچی دانے بھی نکال کر انڈوں میں ڈال دیں۔ سب چیزوں کو پھینٹ کر یکجان کر لیں۔ فرائی پین میں گھی ڈال کرگرم کریں اور تیار شدہ انڈے چمچہ بھر کر فرائی پین میں ڈال کر تلتی جائیں۔ یہ پھیل کر ٹکیاں سی بنتی جائیں گی۔ آگ بہت ہلکی ہونی چاہیے۔ ٹکیوں کو دونوں طرف سے سرخ کر کے نکالتی جائیں۔ سب تیار ہو جائیں تو گلاب یا عرق کیوڑہ کا ہلکا چھینٹا دے کر کھانے کے لیے پیش کردیں۔ ان ٹکیوں پر آپ بادام، پستہ اور کشمش باریک کاٹ کر چھڑک سکتی ہیں۔ اگر چھڑکنا پسندنہ ہو تو باریک پیس کر میدے میں شامل کر سکتی ہیں۔ ان سے ٹکیاں نہایت لذیذ ہو جاتی ہیں۔