مردان، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری،مانیٹرنگ ٹیم غائب

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی اس دوران ضابطہ اخلات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ مانیٹرنگ ٹیم غائب ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری تنصیبات پر فیلکس، بینرز اور جھنڈے آویزاں ہیں۔ این اے 22 پر اے این پی کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہے۔ اس موقع پر علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ پختہ محلوں کو دوبارا پختہ کیا جارہا ہے، قوم کا پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔
ایسے میں ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ ان کے خلاف کارروائی کرنے والی منیٹرنگ ٹیم غائب ہے۔
ان حالات میں انچارج منیٹرنگ ٹیم ایڈیشنل کمشنر کا کہنا ہے کہ شکایات کرنے پر کارروائی کرتے ہیں، اب تک 5 امیدواروں کو جرمانہ اور ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے، پی کے 60 کے امیدوار نعمان یوسف کو 5 ہزار، این اے 23، پی کے 57 کے امیدوار احمد بہادر کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہپی کے 57 کے امیدوار ذولفقار 25 ہزار، پی کے 61 کے امیدوار جمشید مہمند 10 ہزار جبکہ این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 50 ہزار کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار