پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حوالے سے تمام افواہیں مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔
ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے اور اس کے بعد الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں ہی پوسٹل بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت