تیاریاں مکمل

چارسدہ میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل‘سیکورٹی تعینات

ویب ڈیسک :چارسدہ میں 8فروری کے عام انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل‘انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ۔
ضلع کے اندر 746پولنگ سٹیشن پر پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات‘339 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ،393 حساس اور 14 نارمل ہیں جبکہ کل ووٹرز دس لاکھ 66 ھزار 668 مرد / زنانہ ہیں۔
پاک فوج کے دستے بھی کوئیک رسپانس فورس کی ڈیوٹیاں دینے کیلئے پہنچ گئے ہیں
الیکشن کیلئے انتخابی مواد کل بروز بدھ کو پریزائنڈنگ آفیسر کے حوالے کر دیا جائے گا‘ پریزائنڈنگ آفیسر سے متعلقہ حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز نے حلف اٹھا لیا ۔
قبل ازیں سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس جس میں ڈی سی چارسدہ عدنان فرید آفریدی اور ڈی پی او نزیر محمد نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے اور الیکشن کی پر امن انعقاد اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ