انتخابات سے بائیکاٹ

جنوبی وزیرستان، عوام کا 4پولنگ سٹیشنز پر انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں عوام نے 4پولنگ سٹیشنز پر مطالبات کے حل ہونے تک انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
مظاہرین اور کمشنر محمد ناصر خان کے درمیان انتخابات سے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ 18 نکاتی مطالبات کے حق میں 90 روز سے اختجاجی دھرنا جاری ہے۔
انگوراڈہ کے NA42قومی اسمبلی کی نشست کے لئے 4 پولنگ سٹیشن پر ووٹ تاحال کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
جبکہ 110-PK کے اُمیدواروں نے ضلعی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ