موبائل سروس

موبائل سروس کی بندش سے ہمارے کام پر فرق نہیں پڑے گا، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نثار درانی نے کہا ہے کہ موبائل سروس کی بندش سے ہمارے کام پر فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ممبران الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا جائزہ لینے اٹک اور گوجرخان روانہ ہو گئے، ممبران میں نثار درانی، بابر بھروانہ ، شاہ محمد جتوئی اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شامل ہیں۔
اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کر دیا ہے، پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے، ابھی تک پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں۔
نثار درانی نے مزید کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست