عام انتخابات

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی
جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے
جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17ہزار 816 اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئیں ہدایات کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے
شہری کو اصل شناختی کارڈ کیساتھ پولنگ اسٹیشن جانا ہوگا۔
ہر شہری قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر کو ووٹ کاسٹ کرے گا،
قومی کیلئے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہے۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات