میاں نواز شریف

بڑا معرکہ :میاں نواز شریف نے یاسمین راشد کو ہرا دیا

ویب ڈیسک : ملک کے سب سے بڑے انتخابی معرکے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دیدی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 130 سے 55981 ووٹوں کی برتری لے کر کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے 38 ہزار 642 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے کامیاب ہو گئی ہیں، لاہور کے پی پی 159 میں مریم نواز نے 23 ہزار 598 ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر شرافت 21 ہزار 491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

مزید پڑھیں:  نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم