ضلع جمرود، پی کے 69 اور 70 پر آزاد امیدوار کامیاب، فارم 47 جاری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں ضلع جمرود کے حلقہ پی کے 69 اور 70 پر آزاد امیدوار کامیاب رہے ہیں۔
غیر ھتمی نتیجہ کے مطابق لنڈی کوتل پی کے 69 پر آزاد امیدوار عدنان قادری 25596 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس حلقہ پر ن لیگ کے شفیق شیر 10095 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع جمرود کے حلقہ پی کے 70 پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی آزاد امیدوار سہیل آفریدی جیت گئے۔ اس حلقہ پر مسلم لیگ ن کے الحاج بلاول آفریدی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ امیدواروں کو فارم 47 جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب ٹانک کے حلقہ پی کے 108 کے کامیاب امیدوار ایڈوکیٹ عثمان بیٹنی کو بھی فارم 47 جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع جمرود حلقہ پی کے 69 اور 70 پر آزاد امیدوار کامیاب رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  آئندہ بجٹ میں کسانوں کو حاصل سہولیات ختم ہونے کا امکان