شیر افضل مروت کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ مقام پر منتقل

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر اور امیدوار برائے این اے 41 شیر افضل مروت کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی لیکن خوش قسمتی سے اس وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
فائرنگ واقعہ کےبعد شیر افضل مروت کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پہلے بھی مجھے تھریڈ الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مجھے نشانہ بنانے کیلئے 2 خودکش بمبار بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کا واقعہ انتہائی شرمناک ،معافی مانگنی ہوگی :گورنر خیبرپختونخوا