خواجہ سراء

انتخابات میں کوئی بھی خواجہ سراءکامیابی حاصل نہ کر سکا

ویب ڈیسک :ملک بھر میں 8فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کوئی بھی خواجہ سراءکامیابی حاصل نہ کر سکا ۔
حالیہ الیکشن میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 13 خواجہ سراءبھی میدان میں اترے تھے جن میں سے دو قومی جبکہ 11 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر قسمت آزما تھے۔
انتخابی معرکے میں حصہ لینے والے خواجہ سراءامیدواروں میں فرزانہ ریاض این اے 33، ا?رزو خان پی کے 33، لبنیٰ پی پی 26، کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 189، نایاب این اے 142، جب کہ ندیم کشش قومی اسمبلی اور عاشی، بلال خان بے بو پنجاب اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔
وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ خواجہ سراءنایاب نے این اے 142 میں بھر پور انتخابی مہم چلائی لیکن ووٹرز کی حمایت نہ حاصل کر سکیں۔
پشاور کے حلقہ این اے33 میں فرزانہ ریاض نے بھی اپنی کمیونٹی کی آواز پارلیمان میں پہنچانے کیلئے انتخابی دنگل کے دوران بھر پور ڈور ٹو ڈور مہم چلائی لیکن وہ بھی نشست نہ جیت سکیں۔
اسی طرح آرزو خان پی کے 33، لبنیٰ پی پی 26، کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 189، عاشی ، بلال خان بے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا
مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

انتخانی نتائج کے بعد خواجہ سراو¿ں کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی جمہوری نظام اور انتخابی عمل میں اپنا بھر پور حصہ ملایا ہے اور ثابت کیا ہے کہ خواجہ سراءبھی انسان اور اس معاشرے کے اہم رکن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا خواہش ہے کہ پارلیمان میں ہماری بھی نمائندگی ہو، ہم ان تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور ان کا بھی جنہوں نے ووٹ نہیں دیا۔