خیبرپختونخوا اسمبلی

الیکشن کمیشن، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 112 نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 112 نشستوں کے
غیرحتمی نتائج جاری کردئیے ہیں،
پی ایس 22 اور پی ایس 91 پر انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ہیں
جبکہ پی ایس90 کے نتائج کو روکا گیا ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں،
جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی،جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں