جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیلی بربریت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں مزید 26 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر تاحال عمل درآمد نہیں جا رہا بلکہ اس کے برعکس صیہونیوں کی جانب سے بموں کی برسات کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے نہ صرف غزہ بلکہ شام پر بھی گولہ باری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں کیا گیا جس میں عالمی ادارہ صحت کا ایک کارکن ہلاک جبکہ 14 شامی شہری شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے المواصی میں مزید 12 فلسطینی شہید کر دیے۔
غزہ کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جبکہ اس کے ساتھ ہی النصر ہسپتال کا مکمل محاصرہ بھی کر لیا۔
اسرائیلی بربریت و سفاکیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی جانب سے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں پر بھِی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری