9ہزار مائیں شہید

غزہ جنگ :6 ماہ کے دوران 9ہزار مائیں شہید ہو گئیں

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران7اکتوبر سے اب تک تقریباً 9000مائیں شہید ہو گئی ہیں ۔
یو این وویمن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مہینے کے قریب پہنچنے والی انسانیت کے خلاف اسرائیلی جنگ میں9ہزار مائیں غزہ کی مٹی کا حصہ بن گئیں۔
انسانیت سے بالکل عاری صہیونی فورسز نے جس طرح غزہ کی سرزمین کو جہنم میں بدل دیا ہے، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، ظالم افواج کا سب سے بڑا حملہ وہ ہے جو اس نے غزہ کے مستقبل پر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ بہت ساری خواتین کے ملبے تلے تاحال دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غزہ پر ہر روز وحشیانہ بمباری ہو رہی ہے، اور موجودہ شرح سے روزانہ اوسطا 63 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی