حلب پر فضائی حملہ

اسرائیل کا شام شہر حلب پر فضائی حملہ ،38افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: اسرائیل کا شام کے شہر حلب میں جمعے کی علی الصباح فضائی حملہ،38افراد جاں بحق ،فوجی بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق دو مختلف سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کارروائی میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے پانچ جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
شام کی وزارتِ دفاع نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں متعدد شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت نے بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتیں آیا اسرائیل کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں یا یہ ہلاکتیں لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔
شامی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب لگ بھگ پونے دو بجے حلب کے نواحی علاقے میں حملے کیے جب کہ اس کارروائی کے جواب میں حلب کے نواحی علاقے سے ڈرون حملے بھی ہوئے جو دہشت گرد تنظیموںکی جانب کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا