لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جواب طلب

ویب ڈیسک: پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے کی۔
اس حوالے سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آئیگا۔ اس سے سب سے زیادہ متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ متاثر ہونگے۔
دوران سماعت یہ بھی عدالت کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا جبکہ یہاں تواتر کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ