ایک شخص جاں بحق

ہری پور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ہری پور کے علاقہ سرائے صالح کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سرائے صالح کی حدود موہڑہ کلانواں میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وقاص خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
اہلخانہ کے مطابق مقتول رات کو اپنے ڈیرہ پر سونے کے لئے گیاتھا جو صبح سحری کرنے نہیں آیا ،وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔
تھانہ سرائے صالح پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے ضلع بھر میں قتل اقدام قتل رہزنی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
مقامی لوگوں نے ڈی پی او ہری پور سے فوری نوٹس اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع