اجتماعی قبر دریافت

غزہ کے الشفا ہسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت

ویب ڈیسک: غزہ میں قائم الشفا ہسپتال سے ایک بڑی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں سے مریضوں، ہسپتال عملے، نرسز اور ڈاکٹرز کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو ہفتے تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے والے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال سے ایک بڑی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان دو ہفتوں جب ہسپتال میں اسرائیلی فوج کا قبضہ تھا، اس دوران مریضوں کا انتقال ہوا یا انہیں قتل کر کے ایک ہی جگہ پر مدفن کیا گیا ہے۔
غزہ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے مریضوں، نرسز سمیت دیگر کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے کچھ کی شناخت ہوئی ہے اور ان پر چٹ لگادی گئی ہے۔
ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ جن لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ان میں سے بیشتر مریض اسرائیلی قبضے کے وقت ہسپتال میں علاج کیلئے داخل تھے اور پھر اسرائیل کی فوج نے تمام طبی سہولیات کو بند کروادیا تھا۔
اس کے علاوہ غزہ کے شمالی حصے کی پٹی میں مٹی اور ریت کے ڈھیروں تلے دبی مزید 20 لاشیں ملی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل