فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر طیب رجب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی جدوجہد کا دفاع کرنے سمیت ہر فورم پر مظلوم فلسطینی عوام کیلئَے آواز بلند کرتا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ جلد ترکی میں ہمارے مہمان ہونگے۔
اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک صدر اسماعیل ہنیہ سے استنبول کے دولماباہس پیلس میں ملاقات کریں گے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے مطابق میں اس وقت تک جدوجہد جاری رکھوں گا جب تک جان ہے۔ فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان