مانسہرہ:غازیکوٹ گونداں میں اراضی تنازعہ پر دو قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ اور تصادم،تھانہ صدر پولیس نے سابق ایم پی اے حاجی ابرار حسین اور دو بھائیوں سمیت دونوں گروپوں کے پندرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حاجی ابرار کے دو بھائیوں سمیت بالا گروپ کے سات افراد جبکہ دوسری طرف سے محمد نیاز اور نزاکت پسران عبدالرشید گروپ کے دو افراد کو بھاگتے ہوئے موقع سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق حاجی ابرار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے،ضلع مانسہرہ میں حالیہ عرصہ میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں میں کافی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments