364450 77326992

جنید جمشید کی تیسری اہلیہ جائیداد میں حصہ لینے کیلئے عدالت پہنچ گئیں

ویب ڈ یسک (اسلام آباد ): مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر جائیداد میں حصہ حاصل کرنے کیلئے عدالت پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر 2 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقل نہیں ہو سکے گی۔
جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009ء کو شادی ہوئی تھی۔ طیارہ کے المناک حادثہ سے قبل وہ ہر ماہ مجھے پیسے بھیجتے تھےجن سے میرے گھر کے اخراجات چل رہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا