england vs pakistan 2nd test

سائوتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع

ویب ڈ یسک (سائوتھمپٹن ): سائوتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے 126 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو بابر اعظم مجموعی اسکور میں 32 رنز کا اضافہ کرکے 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کو محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور بارش کا سہارا ملا، گرین کیپس 9 وکٹوں پر 223 رنز سے آج تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھائے گی۔ خراب روشنی کے باعث میچ کو جلد ی ختم کر دیا گیا، پورے دن میں صرف 40.2اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، دن کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 223 رنز بنا لیے ہیں، محمد رضوان 60اور نسیم شاہ ایک رن بنا کرکریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے
مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ایک اینڈ سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ پر کھڑے محمد رضوان انگلش باؤلرز کے سامنے ڈتے رہے اور نصف سنچری اسکور کی، یاسر شاہ 5، شاہین شاہ آفریدی صفر اور محمدعباس دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔