Pictures From Saba Qamar Bilal Saeeds Upcoming Song 11 1024x682 1

اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور

ویب ڈ یسک(لاہور): لاہور کے سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر درج مقدمے میں اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کےخلاف مقدمہ درج تھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے 50،50ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانتیں منظور کرلیں، ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے عبوری درخواست ضمانت منظور کی ۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

خیال رہے کہ مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کےخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

علاوہ ازیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کےلئے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کے باعث ایف آئی آر میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔