MS dhoni 1 1 1 5651662 835x547 m

مہندر سنگھ دھونی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈ یسک (نئی دہلی): (15 اگست 2020) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ مہندر سنگھ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے جب کہ وہ عالمی کپ 2019 کے بعد سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔ دھونی کا شمار بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے، انہوں نے بھارت کو 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2013 میں چیمپئنز ٹرافی اور متعدد ایشیا کپ کے ٹورنامنٹ جتوائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کھیل کے کس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سے مجھے کھیل سے ریٹائر تصور کیا جائے۔ سال 2004 میں ڈیبیو کرنے والے مہندر سنگھ دھونی نے 350 ون ڈے میچز میں 50 کی اوسط سے 10 ہزار 773 رنز بنائے جب کہ 98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے بعد 37.5 کی اوسط سے 1617 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے