afridi dhoni getty

شاہد آفریدی نے مہیندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا حقیقی لیجنڈ کرار دے دیا

و یب ڈ یسک(کراچی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے گزشتہ روزانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کرکٹرمہیندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کاحقیقی لیجنڈ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایم ایس دھونی کو کرکٹ کیلئے بے شمارخدمات انجام دینے پر تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار کیریئر کےاختتام پر مبارکباد بھی دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں سے ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مہیندر سنگھ دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا


واضح رہے کہ مہیندر سنگھ دھونی نے 2014 میں ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ، مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت، آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ، سابق بھارتی کپتان دھونی نے بطورکپتان 2007 افتتاحی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ٹائٹل جتوایا، جبکہ بھارت نے 2011 میں ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی ۔ انہوں نے90 ٹیسٹ،350 ایک روزہ میچز اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔اپنے ایک روزہ کیریئر میں 350 میچز میں 10 ہزار 773 رنز بنائے اور وکٹ کے پیچھے 444 آؤٹ کیے ۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 98 میچز میں 91 بار بلے بازوں کو وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ وہ آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے بھی کپتان ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا انہوں نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔اس موقع پر دھونی نے مداحوں کو پیغام دیا کہ میرے کیریئر کے دوران آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ۔