Untitled 3 1

عائزہ خان کاچھٹی شادی کی سالگرہ کے موقع پر دانش تیمور کیلئے محبت بھرا پیغام

ویب ڈ یسک(کراچی): اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ دانش تیمور وہ ہیں جس کی ان کی روح کو ضرورت تھی۔ ویڈنگ اینورسری پر خوبصورت پیغام کے علاوہ عائزہ نے اپنے مداحوں کیلئے تازہ ترین تصاویربھی شیئرکیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ نے لکھا ” مجھے روح کے ساتھی پریقین نہیں ہے، میں اس بات پریقین نہیں رکھتی ۔ ہررشتے میں کامیابی کیلئے وقت لگتا ہے اور کامیابی کیلئے قربانیوں اور بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے”۔ ہوسکتا ہے وہ میری روح کا ساتھی نہ ہو،لیکن یقیننا طور پر وہ ہے جس کی میری روح کو ضرورت تھی”۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

عائزہ خان اوردانش تیمور نے خوبصورت تصاویرکے حوالے سے کبھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ کوئی تہوارہو یا فیملی فنکشن، اس فیملی کی تصاویر ہمیشہ توجہ کھینچ لیتی ہیں۔ شادی کی چھٹی سالگرہ پر ان کا تازہ ترین فوٹو شوٹ بھی مداحوں کی خوب توجہ سمیٹ رہا ہے۔
ایک تصویر میں عائزہ نے خوبصورت نیکلس پہن رکھا ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپش میں تو کچھ نہیں لکھا لیکن مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ ویڈنگ اینورسری کا تحفہ ہے۔ دانش کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے عائزہ نے پیار اور نیک خواہشات بھیجنے پراپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا
View this post on Instagram

Thank you everyone for your love and wishes ?

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


اپنے خیالات بتاتے ہوئے عائزہ نے لکھا ” ہماری شادی کو6 سال کا عرصہ گزرا ہے اورمیں دانش کو 12 سال سے جانتی ہوں، میں آپ کو ایک بات بتا سکتی ہوں میں دانش کے سوا کسی اور کے ساتھ اتنا محفوظ اورآرام دہ محسوس نہیں کیا، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ عائزہ اور دانش کی شادی اگست 2014 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑی کے 2 بچے حورین اور ریان ہیں۔