Coronavirus KPK 1 636x361 1

خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 137 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک شخص جانبحق ہوا

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جانبحق ہوا ہے، صوبے میں کورونا سے جانبحق افراد کی تعداد 1288 ہوگئی،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 137 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افرد کی تعداد40285 تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 89 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا سے اب تک 37955 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1042تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف