education girls

خیبرپختونخواکےسکولوں میں ڈبل شفٹ کی اصولی منظوری

ویب ڈیسک(پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ میں یکساں نظام رائج کرنے، تعلیمی بورڈزکی خالی آسامیوں کو جلد سے جلد پر کرنے اور امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

وزیر اعلی نے سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹس شروع کرنے کی اصولی منظوری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی، دوران اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا