2184199 whourgescountriestostockuponventilatorsamidcoronavirusthreat 1585194853 1

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور):کورونا وائرس کے پھیلاو میں مسلسل اضافہ، محکمہ صحت نے اعدادوشمار جاری کردئیے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، پشاور اور ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 3 3 افراد جاں بحق،

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1546 ہوگئی، ایک دن میں 347 مزید نئے کیسز رپورٹ، صوبے میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 55 ہزار 183 افراد متاثر، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 151 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت