mumbai grp story 647 082317103309

شادی سےانکارپرلڑکےنےلڑکی کوٹرین کےآگےدھکا دےدیا

ویب ڈیسک (ممبئی) ممبئی میں 21 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دیا گیا۔ جس سے لڑکی بری طرح سے زخمی ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی کو سر میں گہری چوٹ لگی اور 12 ٹانکے آئے۔ افسوسناک واقعے کو ممبئی کے کھر ریلوے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث لڑکا سومیدھ فرار ہو گیا تھا تاہم اسے 12 گھنٹے کی کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی دو سال قبل ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے جہاں ان کے درمیان دوستی ہوئی تھی جو بعد میں بھی جاری رہی۔ تاہم لڑکی کو بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکا نشہ کرتا ہے جس کے بعد لڑکی نے خود کو لڑکے سے دور کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی

لڑکی کے رابطے ختم کرنے کے باوجود لڑکا اسے پریشان کرتا رہا اور شادی پر مجبور کرنے لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔