.jpg

گڈز ٹرانسپورٹ یونین کا 16مارچ کو پہیہ جام کا اعلان

ویب ڈیسک(ملاکنڈ) درگئی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت صوبائی صدر انجنیئر محمد جمیل نے کی.

ٹریفک اور ایکسائز ڈیوٹی کے اہلکاروں کی جانب سے چالانوں اور بے جا جرمانوچالانوں کے خلافگڈزٹرانسپورٹ یونین نے 16 مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق

مظاہرین نے ٹریفک، ایکسائز اور موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔

گڈزٹرانسپورٹرز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مختلف بہانے بنا کر بے جا جرمانے اور پرچے دئیے جارہے ہیں ٹمپرنگ، اوورلوڈنگ کے نام پر بھتہ وصول کر رہے ہیں.پولیس کے بھتے اور گاڑیوں کے اخراجات سے مالکان انڈر پلئی پر مجبور ہو گئے ہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

انہوں نے کہا کہ غذائی قلت اور دیگر عوامی تکالیف کا ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔